شہریوں کو 5000 ڈالرز دینے کی وعدے سے متعلق رپورٹر کے سوال پر ٹرمپ ناراض

images1789127160 0


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ریپبلکن پارٹی نومبر کے وسط مدتی انتخابات میں ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ دونوں کا کنٹرول برقرار رکھتی ہے تو ہر بالغ امریکی شہری کو 5,000 ڈالر دیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک نیوز کانفرنس میں اس وعدے پر سوال کرنے والے ایک رپورٹر نے ٹرمپ سے پوچھا کہ اگر ان کی معاشی پالیسیاں کامیاب ہیں تو ووٹروں کو 5,000 ڈالر کی ترغیب دینے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟۔

سوال پر ٹرمپ برہم ہوگئے اور رپورٹر کو ‘تم بدترین ہو’ کہتے ہوئے جواب دینے سے گریز کیا۔

ٹرمپ کی اس وعدے  پر کئی امریکی سیاستدانوں اور ماہرین نے سوالات اٹھائے ہیں. تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تقریباً 1.3 ٹریلین ڈالر کی لاگت آ سکتی ہے جبکہ منصوبے کے لیے کانگریس کی منظوری درکار ہوگی۔

نائب صدر جے ڈی وینس نے اشارہ دیا ہے کہ ممکن ہے امیر امریکی اس رقم کے اہل نہ ہوں۔ جبکہ ماہرین معیشت نے اتنی بڑی رقم کے مہنگائی اور قومی قرضے پر ممکنہ اثرات پر تشویش ظاہر کی ہے.





Source link

متعلقہ پوسٹ