یمن کے مسائل کا حل محاصرے اور فوجی کشیدگی جاری رکھنے سے ممکن نہیں:ایران

untitled design 2026 09 12t041353 0601789168589 0



ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یمن کے مسائل فوجی کشیدگی سے حل نہیں ہونگے جبکہ ایران مذاکرات کی بحالی میں تعاون کیلیے تیار ہیں

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق خطے میں امن و استحکام یمن کی آزادی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام سے وابستہ ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ یمن کے مسائل محاصرے اور فوجی کشیدگی جاری رکھنے سے حل نہیں ہوں گے۔ یمنی عوام کو دباؤ، دھمکیوں اور غیر انسانی محاصرے سے آزاد ہوکر باعزت زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

ترجمان نے یمن کے معاملے پر طے شدہ روڈ میپ کے تحت فوری طور پر مذاکرات بحال کرنے اور اس پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات کی بحالی کے لیے ہونے والی ہر مثبت کوشش میں ایران تعاون کے لیے تیار ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ