پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ یونٹی میراتھن ریس کا انعقاد

marathon1789205067 0


پاکستان کی تاریخ  میں پہلی مرتبہ یونٹی میراتھن ریس کا انعقاد ہوا۔

تفصیلات کے مطابق نشان پاکستان سی ویو، کلفٹن پر اون ٹو رن پاکستان کے زیر اہتمام کرسچن یوتھ رن میں مردوں کے لیے پانچ کلومیٹر، خواتین کے لیے تین کلومیٹر اور 12 سال تک کے بچوں کے لیے ایک کلومیٹر ریس منعقد کی گئی۔

ریس میں کرسچن کمیونٹی کے سیکڑوں افراد نے شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سندھ حکومت کے سیکریٹری اسپورٹس منور علی مہیسر تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ایس ایس پی ریٹائرڈ آصف رزاق، سابق ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید، سہیل سردار، پاسٹر جاوید نور، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسرز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔

مرد اور خواتین میں پوزیشن پانے والے ایتھلیٹس میں بالترتیب 50 ہزار، 30 ہزار اور 20 ہزار روپے جبکہ بچوں میں 15 ہزار 10 ہزار اور پانچ ہزار روپے بطور انعام تقسیم کیے گئے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ