ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو 7شرائط پیش کردیں

news 1789270127 3857



news 1789270127 3857

(24نیوز)ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکا کو 7 شرائط پیش کر دیں اور واضح کیا ہے کہ عمان کے ساتھ کسی معاہدے کے نتیجے میں آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی۔

روسی میڈیا کے مطابق ایران نے ثالثوں کے ذریعے امریکا کو آبنائے ہرمز کھولنے سے متعلق 7 شرائط پیش کی ہیں۔

ایران کی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ تہران کل مسقط میں اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں عراق اور خلیجی ممالک کے مندوبین بھی شرکت کریں گے۔

ایرانی مؤقف کے مطابق خلیج فارس میں داخلی راستہ مکمل طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا، جبکہ خلیج فارس سے خارجی راستہ جزوی طور پر ایرانی پانیوں سے گزرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کی سعودی عرب کے ساتھ کوئی جنگ نہیں: صدر مسعود پزشکیان

ایران نے واضح کیا ہے کہ اس ٹرانزٹ کے لیے ایرانی پروٹوکول پر عمل کیا جائے گا، جنوبی راستہ، جسے کھولنے پر امریکا اصرار کر رہا ہے، بند کر دیا جائے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ