ڈیڑھ کروڑ کی گاڑی چھوڑ کر کسانوں کی مدد، نانا پاٹیکر کی انسان دوستی کی مثال

2657013 nanapatekarx 1719333627



بالی ووڈ اداکار نانا پاٹیکر صرف اپنی اداکاری ہی نہیں بلکہ سماجی خدمات اور انسان دوستی کے حوالے سے بھی خاص شہرت رکھتے ہیں۔ حال ہی میں ایک ایسا واقعہ سامنے آیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لیے ہیں۔

مصنف رنبیر پشپ نے ایک انٹرویو میں نانا پاٹیکر کے بارے میں بتایا کہ ایک موقع پر اداکار تقریباً ڈیڑھ کروڑ بھارتی روپے مالیت کی گاڑی خریدنے کا ارادہ رکھتے تھے، لیکن اسی دوران انہوں نے خبروں میں کسانوں کی خودکشیوں کے بعد متاثر ہونے والے خاندانوں کی مشکلات دیکھیں۔

رنبیر پشپ کے مطابق نانا پاٹیکر نے گاڑی خریدنے کا منصوبہ ترک کر دیا اور فیصلہ کیا کہ یہ رقم ضرورت مند خاندانوں کی مدد پر خرچ کی جائے۔ انہوں نے اپنے ایک ساتھی کو ہدایت دی کہ متاثرہ افراد کے لیے 15، 15 ہزار روپے کے چیک تیار کیے جائیں تاکہ فوری امداد پہنچائی جا سکے۔

بعد ازاں نانا پاٹیکر نے سماجی خدمت کے اس جذبے کو مزید وسعت دیتے ہوئے ’نام‘ فاؤنڈیشن قائم کی، جس کے ذریعے کسانوں اور مستحق خاندانوں کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری رکھی گئیں۔ اداکار کے اس اقدام کو آج بھی انسان دوستی کی ایک نمایاں مثال کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ