اورنگی ٹاؤن کے ایم پی آر کالونی، مجیب گوٹھ میں ہاشمی مسجد کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں باپ بیٹا شدید زخمی ہوگئے، جبکہ 22 سالہ زر ولی خان دورانِ علاج دم توڑ گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
فائرنگ میں زخمی ہونے والے 62 سالہ عبدالصمد خان اور ان کے بیٹے زر ولی خان کی شناخت کرلی گئی۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Source link

