معاذ صداقت نے سی پی ایل میں نئی تاریخ رقم کردی

maaz sadaqat1789645101 0


پاکستانی بیٹر معاذ صداقت نے کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری جڑ دی۔

معاذ صداقت کی سنچری کی بدولت جمیکا کنگز مین نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر کوالیفائر 2 میں جگہ بنا لی۔

معاذ صداقت نے صرف 22 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ 49 گیندوں پر 112 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 9 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔

معاذ نے 44 گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کی اور 14ویں اوور میں 112 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے ساتھ ہی معاذ صداقت سی پی ایل میں سنچری بنانے والے سب سے کم عمر بلے باز بن گئے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ