وزیراعظم شہباز شریف کی پرنس رحیم آغا خان پنجم سے نیویارک میں ملاقات

IMG 20260925 WA1821


نیویارک، — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے موقع پر پرنس رحیم آغا خان پنجم سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور رواں سال ان کے دورۂ پاکستان کے دوران ہونے والی ملاقات کو یاد کیا۔
وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کے لیے پرنس رحیم آغا خان کے عزم کو سراہا اور امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کے لیے تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں اسماعیلی برادری اور آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کی خدمات، بالخصوص مالیاتی شمولیت، سیاحت، ثقافتی ورثے کے تحفظ اور مقامی معاشی خودمختاری کے فروغ کو سراہا۔
پرنس رحیم آغا خان نے وزیراعظم کے جذبات پر شکریہ ادا کیا اور خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں علاقائی امن کے لیے وزیراعظم کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے صحت، تعلیم، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی صلاحیت اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون جاری رکھنے اور وسعت دینے کا عزم ظاہر کیا۔
وزیراعظم نے پرنس رحیم آغا خان کو پاکستان کے باقاعدہ دوروں کی دعوت دی تاکہ دہائیوں پرانے تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ