ایران پر پابندیوں میں نرمی نجف اور ایرانی ہوائی اڈوں کے درمیان پروازیں بحال

news 1790656167 4928



news 1790656167 4928

(24نیوز)ٹرمپ انتظامیہ نے زائرین کی پروازیں بحال کرنے کے لیے ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد نجف اور ایرانی ہوائی اڈوں کے درمیان پروازیں بحال ہوگئی ہیں۔

عراقی میڈیا کے مطابق پروازوں کی بحالی عراقی وزیر اعظم علی الزیدی کی بھرپور کوششوں سے عمل میں آئی۔

رائٹرز کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ ایک ماہ کے لیے عراقی ایئر ویز کو ایران اور نجف کے درمیان پروازوں کی اجازت دے گا، تاہم بعد میں مستقل استثنیٰ پر بھی غور کیا جا سکتا ہے۔

عراق نے طبی علاج، تعلیم اور مذہبی زیارت کے لیے بھی استثنیٰ مانگا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مدھیہ پردیش:بھارتی پولیس شاہی مسجد کو بچانے والے مسلمانوں پر ٹوٹ پڑی،بدترین شیلنگ، جھڑپیں





Source link

متعلقہ پوسٹ