خواتین سے ہی سوال کیوں؟ عائشہ عمر جنسی تشدد کے متاثرین کے حق میں بول پڑیں

عائشہ عمر.webp


خواتین سے ہی سوال کیوں؟ عائشہ عمر جنسی تشدد کے متاثرین کے حق میں بول پڑیں

خواتین کے لباس کے بجائے تشدد کرنے والوں سے سوال ہونا چاہیے، عائشہ عمر

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائشہ عمر نے جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین اور بچوں کے حق میں آواز بلند کردی۔

عائشہ عمر نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں جنسی تشدد کے واقعات میں متاثرین کو ہی ذمہ دار ٹھہرانے کے رجحان پر تنقید کی گئی ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ خواتین اور بچوں سمیت مختلف طبقات جنسی تشدد کا نشانہ بنتے ہیں تاہم ایسے واقعات کے بعد اکثر متاثرہ خواتین کے لباس، گھر سے باہر نکلنے کے وقت اور دیگر معاملات پر سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔
1620250 6219887 1 updates

پوسٹ میں اس رویے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا گیا کہ متاثرہ افراد کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ جنسی تشدد کا ارتکاب کرنے والے افراد ایسا کیوں کرتے ہیں۔

عائشہ عمر نے یہ پوسٹ ایسے وقت میں شیئر کی ہے جب ملک میں جنسی تشدد کے مختلف واقعات خبروں اور عوامی بحث کا موضوع بنے ہوئے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ