انسان نما ریٹائرڈ روبوٹس کے لیے آرنلڈ شوارزنیگر کی انوکھی تجویز

term1790972113 0



انسان نما روبوٹس کی ایک پوری کھیپ نے اپنے تخلیق کاروں کی جانب سے ریٹائر کیے جانے کے بعد پگھلے ہوئے اسٹیل کے ایک بڑے حوض میں چھلانگ لگا کر خود کو ختم کر لیا۔

اے روبوٹکس اسٹارٹ اپ فِیگرنے اپنے تقریباً دو سال پرانے F.02 روبوٹس کو تباہ کرنے کے لیے یہ غیر معمولی طریقہ اختیار کیا۔

کمپنی کے بانی اور چیف ایگزیکٹو بریٹ ایڈکاک نے سوشل میڈیا پر صارفین سے پوچھا کہ روبوٹس کو مناسب الوداع کیسے دیا جائے۔

سب سے زیادہ مقبول تجویز ہالی ووڈ اداکار آرنلڈ شوارزنیگر کی تھی (جو 1984 کی مشہور فلم دی ٹرمینیٹر میں ایک سائبورگ قاتل کا کردار ادا کر چکے ہیں) کہ انہیں پگھلا دو۔

کمپنی نے امریکا اور میکسیکو کی مختلف دھاتی فاؤنڈریوں سے رابطہ کیا لیکن کوئی بھی لیتھیم آئن بیٹریوں سے لیس روبوٹس کو اپنی قیمتی مشینری میں ڈالنے پر آمادہ نہ ہوا۔ بالآخر کیلیفورنیا میں قائم فِیگر کو روبوٹس فن لینڈ کے شہر ایمترا کی ایک فاؤنڈری بھیجنا پڑے۔

کمپنی کے مطابق روبوٹس کو پگھلانے کے اس عمل کے لیے خاصی تیاری اور تربیت درکار تھی لیکن یہ روایتی طریقوں کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ثابت ہوا۔

فِیگر کا کہنا تھا کہ کسٹم ایکچویٹرز اور دیگر قیمتی ٹیکنالوجی سے بھرے روبوٹس کے ایک پورے بیڑے کو اختتامی مرحلے تک پہنچانا کوئی آسان کام نہیں تھا۔

یوں دی ٹرمینیٹر کے مشہور ڈائیلاگ ’’I'll be back‘‘ کے برعکس، ان روبوٹس کی واپسی کا کوئی امکان نہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ