وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے آج سے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

cmkpsuhailafridi1760342010 0


خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لانگ مارچ کے پہلے مرحلے کا اعلان کر دیا ہے۔

سہیل آفریدی کے ٹوئٹ کے مطابق لانگ مارچک کا پہلا مرحلہ آج 4 اکتوبر سے لکی مروت کے گنڈی چوک سے ہوگا، جہاں مختلف اضلاع سے آنے والے قافلے شریک ہوں گے۔

اعلان کے مطابق اتوار 4 اکتوبر کو دوپہر ایک بجے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے قافلے گنڈی چوک لکی مروت سے لانگ مارچ میں شامل ہوں گے، جبکہ رات قیام کرک کے قریب کیا جائے گا۔

5 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے کرک کے عوام بھی لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے اور قافلہ ساڑھے 12 بجے وہاں سے روانہ ہو کر رات کوہاٹ کے قریب قیام کرے گا۔

6 اکتوبر کو دوپہر 12 بجے کوہاٹ، ہنگو، کرم اور اورکزئی کے قافلے شریک ہوں گے۔ کوہاٹ سے قافلہ پشاور کی جانب روانہ ہوگا اور رات پشاور کے متنی کے قریب قیام کیا جائے گا۔

7 اکتوبر کو پشاور کے بڈھ بیر سے دوپہر ساڑھے 12 بجے قافلہ روانہ ہوگا، جہاں خیبر ضلع کے عوام بھی لانگ مارچ میں شامل ہوں گے۔ پشاور کے دیگر حلقوں کے قافلے کوہاٹ روڈ پل اور موٹروے ٹول پلازہ پر مارچ کا حصہ بنیں گے، جبکہ رات چارسدہ انٹرچینج کے قریب قیام ہوگا۔

8 اکتوبر کو دوپہر ساڑھے 12 بجے چارسدہ انٹرچینج سے روانگی ہوگی، جہاں چارسدہ اور مہمند کے قافلے شامل ہوں گے۔

اعلان کے مطابق 8 اکتوبر کو خیبرپختونخوا بھر کے عوام خیرآباد میں جمع ہوں گے اور وہیں رات قیام کریں گے۔ لانگ مارچ کے اگلے مرحلے کا اعلان بھی خیرآباد میں کیا جائے گا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ