ہمارا سب سے پہلا مطالبہ عمران خان سے ملاقات ہے، اسد قیصر

2722544 asadqaiser 1728630850



صوابی:

پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے واضح کیا ہے کہ ہمارا سب سے پہلا مطالبہ عمران خان سے ملاقات ہے، جس کے بارے میں حکومت کی طرف سے واضح یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ‏خیبرپختونخوا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا فرنٹ لائن صوبہ ہے، گزشتہ کئی برس کے دوران یہاں پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں نے عوام کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں ان قربانیوں کے باوجود صوبے کو مسلسل دہشت گردی کے خطرات، محدود مالی وسائل اور دشوار جغرافیائی حالات کا سامنا ہے۔‏

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس کو مضبوط اور جدید خطوط پر استوار کرنے پر توجہ دی ہے، رواں مالی سال پولیس کے لیے تقریباً 191 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے اس بجٹ کے ذریعے اہلکاروں کی تنخواہوں اور فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ جدید اسلحہ، بلٹ پروف گاڑیوں، اے پی سی ایس(APCs)، تھرمل کیمروں، ڈرونز، اینٹی ڈرون سسٹمز، جیمرز اور جدید مواصلاتی آلات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس کے علاوہ پولیس، سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کے لیے 31 ارب روپے کا خصوصی پیکیج بھی منظور کیا گیا ہے۔‏

انہوں ںے کہا کہ دہشت گردی کا مؤثر مقابلہ صرف روایتی کارروائیوں سے ممکن نہیں اس کے لیے مضبوط پولیس، بروقت اور درست انٹیلی جنس، جدید نگرانی کے نظام اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ ضروری ہے اسی مقصد کے تحت سیف سٹی منصوبوں، جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز اور سی ٹی ڈی و اسپیشل برانچ کی استعداد میں اضافے پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی جا سکے، خطرات کی بروقت نشاندہی ہو اور کسی بھی ممکنہ حملے کا فوری جواب دیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‏خیبرپختونخوا اپنے محدود وسائل کے باوجود دہشت گردی کے خلاف اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے تاہم پائیدار امن کے لیے وفاقی حکومت، صوبائی حکومت، سیکیورٹی اداروں اور عوام کے درمیان مضبوط تعاون ناگزیر ہے، امن صرف خیبرپختونخوا کی نہیں بلکہ پورے پاکستان کی ضرورت اور مشترکہ ذمہ داری ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ