کراچی، شہر بھر میں پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار، ایک اہلکار زخمی

attackkarachipolice1785350182 0



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ایک زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔

نیوکراچی پولیس کے مطابق سیکٹر 11-I میں حافظ جی مزار کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی شناخت محمد شاہد کے نام سے ہوئی۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب چاکیواڑہ پولیس نے لیاری کے علاقے بہار کالونی میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار مکی محمد زخمی ہوگیا۔

ایدھی اور چھیپا حکام کے مطابق ہلاک ڈاکو کی شناخت سعید کے نام سے ہوئی، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ زخمی پولیس اہلکار کو بھی طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران ہلاک ڈاکو کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ