’پریٹی لٹل لائرز‘ کے اداکار کیگن ایلن گن پوائنٹ پر ڈکیتی میں زخمی

keegan allen1791560344 0



امریکی ٹی وی سیریز ’’پریٹی لٹل لائرز‘‘ سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار کیگن ایلن کو مغربی ہالی ووڈ میں ایک گروسری اسٹور کے باہر مبینہ طور پر مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا۔ واقعے کے دوران اداکار کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا، جس کے بعد انہوں نے علاقے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تشویش ظاہر کی ہے۔

37 سالہ کیگن ایلن کے مطابق یہ واقعہ جمعرات کی شب پیش آیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک حملہ آور نے پستول کے دستے سے ان کے سر پر متعدد وار کیے، جب کہ دوسرے شخص نے انہیں چاقو کی نوک پر یرغمال بنائے رکھا۔

اداکار نے واقعے کی تفصیلات انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بیان کیں۔ انہوں نے اپنے خون آلود چہرے کی ویڈیو بھی پوسٹ کی، جس میں ڈکیتی اور تشدد کے بعد اپنی حالت دکھائی۔ اپنی پوسٹ کے ساتھ کیگن ایلن نے لکھا کہ ویسٹ ہالی ووڈ اب محفوظ نہیں رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حملہ آوروں نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور حالات ایسے تھے کہ وہ انہیں قتل بھی کر سکتے تھے۔ ان کے بیان کے بعد مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے شدید حیرت اور تشویش کا اظہار کیا اور اداکار کی خیریت سے متعلق تبصرے کیے۔

کیگن ایلن امریکی ڈراما سیریز ’’پریٹی لٹل لائرز‘‘ میں ٹوبی کیوناو کا کردار ادا کرنے کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ اس واقعے نے ایک بار پھر مغربی ہالی ووڈ میں عوامی مقامات پر شہریوں کی سلامتی سے متعلق خدشات کو نمایاں کیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ