ڈونلڈ ٹرمپ کا روس اور یوکرین میں توانائی جنگ بندی کا اعلان زیلینسکی کا خیرمقدم

news 1791741170 7321



news 1791741170 7321

(24 نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان جاری کشیدگی کے تناظر میں ایک بڑا سفارتی قدم اٹھاتے ہوئے فوری طور پر توانائی جنگ بندی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس نئی جنگ بندی کے تحت روس اور یوکرین دونوں اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ ایک دوسرے کے پاور پلانٹس، بجلی کی ترسیل کے نظام اور توانائی کے دیگر بنیادی ڈھانچے پر فضائی یا میزائل حملے نہیں کریں گے۔

رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ جنگ بندی فوری طور پر مؤثر ہو گئی، جس کا مقصد سرد موسم یا بحران کے دوران عام شہریوں کو توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔

اس اعلان کو عالمی رہنماؤں کی جانب سے سراہا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے طویل عرصے سے جاری جنگ کے دوران توانائی کے بحران اور اقتصادی دباؤ میں کمی آنے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ادھر یوکرین کے صدر ولادومیر زیلینسکی نے بھی امریکی صدر کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے اپنے لیے ’ایک خبر‘ قرار دیا۔

ایک میڈیا آؤٹ لیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے زیلینسکی کا کہنا تھا کہ اگر روس ایسا کرتا ہے تو یوکرین بھی ایسا کرنے پر رضا مند ہوگا۔ 

انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر صدر ٹرمپ نے پیوٹن کے ساتھ مفاہمت کی ہے تو ہمیں بتائیں کہ جنگ بندی کب شروع ہوگی، ہم اس کو قبول کرنے کےلیے تیار ہیں۔

دوسری جانب ماسکو سے ٹرمپ کے اعلان کردہ توانائی جنگ بندی کے اعلان پر عملدرآمد سے متعلق تصدیق نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں :خیبرپختونخوا میں اب تک کتنی مرتبہ گورنر راج رہا؟ تاریخی حقائق





Source link

متعلقہ پوسٹ