خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات کا آغاز

pti ministers1791959323 0



خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیاں اور سامان واپس نہ کرنے والے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

سابق صوبائی وزیر فخر جہاں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، جبکہ سابق صوبائی وزیر ریاض خان کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حکام نے شفیع جان کے پاس موجود سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں، جبکہ باجوڑ سے تعلق رکھنے والے رکن صوبائی اسمبلی کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزرا کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے محکمہ ایڈمنسٹریشن سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔

مقدمات بونیر اور باجوڑ میں درج کیے گئے ہیں۔ حکام کی جانب سے سرکاری گاڑیوں اور دیگر سامان کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ