
(24نیوز)کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو کو پھیپھڑے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔
ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 71 بر س کے پوپ لیو کے دائیں پھیپھڑے کا ایک حصہ آپریشن کرکے نکال دیا گیا ہے،وہ تقریباً 3 گھنٹے تک آپریشن روم میں رہے جس میں سرجری کا دورانیہ تقریباً 90 منٹ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کا ترکیہ سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
ویٹیکن کی جانب سےمزید کہاگیاہے کہ سرجری کامیاب رہی ہے اور کوئی پیچیدگی پیش نہیں آئی۔

