
(24نیوز)امریکی صدر ٹرمپ نے ترکیہ سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کاکہناہےکہ حوثی سعودی مفادات کو نشانہ بنا کر انتہائی برا رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔
صدر ٹرمپ کاکہناہے کہ وہ ترک صدر اردوان کو حوثیوں کے خلاف کارروائی کا کہہ سکتے ہیں،حوثی جان بوجھ کر امریکی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں بڑھانے کی سازش کر رہے ہیں،مجھے لگا تھا کہ حوثیوں نے ایک سال قبل اس وقت سبق سیکھ لیا تھا جب ہم نے ان پر شدید ترین بمباری کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایران اور عمان آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے عارضی معاہدے کے قریب پہنچ گئے
امریکی صدر نے ایران کو ایک ناکام ریاست قرار دیتے ہوئےکہاکہ جلد ایران سے متعلق کوئی فیصلہ کریں گے۔

