سبینہ فاروق نے لِپ فلرز کروانے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

سبینہ فاروق .webp


سبینہ فاروق نے لِپ فلرز کروانے کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

لِپ فلرز نہیں کروائے، انجیکشنز سے ڈرتی ہوں، سبینہ فاروق

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سبینہ فاروق نے لِپ فلرز کروانے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ میں نے ہونٹوں کی ساخت تبدیل کرنے کے لیے کوئی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ نہیں کروایا۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان دعوؤں پر ردعمل دیا جن میں کہا جا رہا تھا کہ انہوں نے اپنے ہونٹوں کو زیادہ نمایاں بنانے کے لیے لِپ فلرز کا استعمال کیا ہے۔

سبینہ فاروق کا کہنا تھا کہ مجھے سوئیوں اور انجیکشنز سے خوف آتا ہے اسی وجہ سے میں نے اب تک لِپ فلرز نہیں کروائے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ لِپ فلرز کروانے میں کوئی برائی نہیں اور اگر مجھے انجیکشنز سے خوف نہ ہوتا تو میں بھی اس طریقہ کار کے بارے میں سوچ سکتی تھیں۔ ہر شخص کو اپنی ظاہری شکل و صورت کے حوالے سے فیصلے کرنے کا حق حاصل ہے۔

سبینہ فاروق نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لوگوں کو دوسروں کی ذاتی زندگی اور ظاہری شکل و صورت کے بارے میں غیر ضروری سوالات کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

اداکارہ کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کے کاسمیٹک ٹریٹمنٹس اور ذاتی انتخاب کے احترام سے متعلق بحث ایک بار پھر موضوعِ گفتگو بن گئی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ