بلوچستان میں پہلی بار بلائنڈ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کھیلوں کا میلہ جمعے سے شروع ہوا جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 40 مرد و خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔
تین روزہ میلے میں شطرنج، گول بال، فٹ بال اور تیر اندازی کے مقابلے منعقد ہو رہے ہیں۔
منتظمین کے مطابق میلے کا انعقاد بصارت سے محروم کھلاڑیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کیا، جس میں ایک فلاحی تنظیم کا تعاون بھی حاصل ہے۔
تاہم اس سلسلے میں انہیں کسی قسم کی سرکاری معاونت نہیں ملی۔
میلے کا مقصد بصارت سے محروم افراد کو کھیلوں کے مواقع فراہم کرنا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔
اس سیکشن میں متعلقہ حوالہ پوائنٹس شامل ہیں (Related Nodes field)
انہی کھیلوں میں حصہ لینے والی وش ناز نامی خاتون نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فی الحال تو کوئی سپورٹ نہیں ہے مگر ’ہماری درخواست ہے کہ وہ ہمیں سپورٹ کریں کیونکہ ہم بھی کسی سے کم نہیں ہیں۔‘
جنرل سیکریٹری بلائنڈ سپورٹس ایسوسی ایشن نادر خان کا کہنا ہے کہ ’میرا خواب تھا کہ ہمارے بلوچستان میں بھی کچھ ایسا ہونا چاہیے۔‘
ان کا کہنا ہے کہ ’2019 سے 2015/26 تک ہم نے کوشش کی، نہیں ہوا۔ آج جب یہ منعقد ہو گیا تو یہ میرے اور میری ٹیم کے لیے اعزاز کی بات ہے۔‘

