اداکارہ مومنہ اقبال کہ بہن رمشا اقبال کا کہنا ہے کہ 26 لڑکیاں مزید ہیں جو ثاقب چڈھر کے خلاف کیس دائر کرنے سامنے آئی ہیں جن میں اداکاریں بھی ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈوکیٹ رمشا اقبال کا کہنا تھا کہ میرا مقصد یہی ہے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مھجے سپورٹ کیا، کوئی بھی عورت اسطرح کا پریشر نہیں برداشت کر سکتی جتنا میں نے کیا۔
ہماری پوری فیملی پر میڈیا میں آکر گند ڈالا گیا، میں نے سب کچھ برداشت کیا اور آج میں ثبوت سامنے رکھنے آئی ہوں، میں جس پیپرز کے ساتھ گزشتہ پریس کانفرنس میں آئی وہ کاپی مصدقہ تھی میرے خلاف ان لوگوں نے درخواستیں دیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب بار سمیت دیگر جگہوں پر میرے خلاف درخواستوں پر فیصلے میرے حق میں آئے، ان لوگوں نے کوشش بہت کی ذلیل کرنے پر لیکن یہ خود عدالتوں میں نہیں پیش ہوتے تھے، ان کا کہنا تھا کہ ادارے موجود ہیں جو یہ ثابت کرینگے کہ کون سچا ہے؟
یہ کبھی کہتے ہیں 2 کڑور کھایا پھر 80 لاکھ پر آگئے، مجھے ان اداروں پر بھی اب اتنا اطمینان نہیں ہے، این سی سی آئی اے پہلے انکوائری کرتی پھر مقدمہ درج کرتی ہے انکے خلاف ثبوت تھے تو مقدمہ درج ہوا ہے۔
Source link

