سہ فریقی سریزی کے دوسرے میچ میں 303 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔
راولپنڈی میں جاری میچ میں انگلینڈ نے ایک وکٹ نقصان پر 16 اوورز میں 101 رنز بنا لیے ہیں۔ بین ڈکٹ 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل انگلینڈ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے حسن نواز 79 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عرفات منہاس 59، فہیم اشرف 39، سعد بیگ 35، بابر اعظم 34، سلمان آغا 16، صائم ایوب 8، نسیم شاہ 1 اور فخر زمان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔
کپتان شاہین شاہ آفریدی 10 اور حارث رؤف 4 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
انگلینڈ کی جانب سے سونی بیکر نے 3 اور گس ایٹکنسن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جیمی اوورٹن، وِل جیکس، عادل راشد اور سیم کَن نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
Source link

