وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت: وفاقی ہسپتالوں میں طبی سہولیات اور خدمات کا معیار بہتر بنایا جائے

IMG 20261020 WA1913 2 scaled


اسلام آباد:( رپورٹ محمد سلیم سے )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے زیرِ انتظام ہسپتالوں اور صحت کے اداروں میں طبی سہولیات، علاج معالجے کے معیار اور خدمات میں بہتری کے لیے مؤثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے یہ ہدایات اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کے دوران دیں۔ ملاقات میں وزارتِ قومی صحت سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم نے زور دیا کہ عوام کو معیاری اور قابلِ اعتماد طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور وفاقی صحت کے اداروں میں خدمات کی بہتری کو یقینی بنایا جائے۔
ملاقات میں ملک کی مجموعی اور سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ