وائٹ ہاؤس کا اعلان، امریکا نومبر کے انتخابات سے پہلے ایران پر حملہ نہیں کرے گا

untitled 81792524756 0


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ امریکا نومبر میں ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

الجزیرہ کے مطابق وائٹ ہاؤس کی نائب ترجمان اینا کیلی نے ایران کی قیادت کو نشانہ بنانے سے متعلق صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کے مبینہ مذاکرات پر سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ کے بقول ایران معاشی اور فوجی دونوں لحاظ سے انتہائی خراب حالت میں ہے۔

اُنھوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی بحری ناکہ بندی پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی اور ایرانی بندش کے باوجود آبنائے ہرمز کے راستے تیل کی ترسیل ریکارڈ سطح پر جاری ہے۔

اینا کیلی نے واضح الفاظ میں کہا کہ امریکا نومبر کے وسط مدتی انتخابات سے پہلے کسی بھی وقت ایران پر حملہ نہیں کرے گا۔

قبل ازیں صدر ٹرمپ بھی عندیہ دے چکے ہیں کہ وہ مڈٹرم الیکشن سے قبل ایران پر حملے سے گریز کریں گے لیکن اس کے بعد بھرپور اور حتمی حملہ کریں گے۔

قبل ازیں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ ایرانی قیادت کو ختم کرنے کے ان کے منصوبے کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاہم وائٹ ہاؤس کے تازہ بیان سے کسی فوری حملے کی تردید ہوگئی۔

واضح رہے کہ امریکا میں مڈٹرم الیکشن نومبر میں ہوں گے لیکن ایران جنگ کے باعث بڑھتی ہوئی پیٹرول کی قیمتوں اور جنگ میں خاطر خواہ کامیابی نہ ملنے پر صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں بے پناہ کمی واقع ہوئی ہے اور کئی معرکوں میں ان کی شکست کے سائے گہرے ہیں۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ