سعودی عرب میں پیر تک بارش کا الرٹ

news 1792668344 9338



news 1792668344 9338

(24نیوز)سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے مملکت کے بیشتر علاقوں میں پیر تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کردیا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مکہ، جازان، عسیر، الباحہ، مدینہ، حائل اور قصیم ریجن میں درمیانے درجے سے شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،رپورٹس کے مطابق شدید بارشیں سیلابی صورتحال، ژالہ باری، گرد آلود ہوائیں چلنے کا سبب بن سکتی ہیں جبکہ الشرقیہ، تبوک، الجوف اور حدود الشمالیہ میں ہلکی سے درمیانے درجے کی بارش کا امکان ہے۔

سول ڈیفنس نے جاری کردہ بیان میں شہریوں کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ خود کو محفوظ مقامات تک محدود رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا  میں کیا ہونے جارہا ؟وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کر دیا

بیان کے مطابق سیلاب سے متاثرہ مقامات، وادیوں اور نشیبی مقامات سے دور رہیں۔ ایسے مقامات پر جہاں بارش کا پانی جمع ہو تیراکی سے گریز کیا جائے۔

سرکاری چینلز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے اعلان کردہ شہری دفاع کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

علاوہ ازیں نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب میں عام طور پر نومبر کے دوران اوسطا 13.29 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاتی رہی ہے جو دوسرا سب سے زیادہ بارش والا مہینہ ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ