سری لنکا نے انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے ہرا دیا، ہیری بروک کی ڈبل سنچری رائیگاں

web pic 2026 10 22t212447 5961792686342 0



پاکستان، سری لنکا اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے ٹرائی سیریز کے تیسرے میچ میں سری لنکا نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 429 رنز بنائے، کپتان ہیری بروک کی ڈبل سنچری بھی انگلینڈ کو شکست سے نہ بچا سکی اور سری لنکا نے ہدف 49.5 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک نے 116 گیندوں پر 21 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 202 رنز کی ناقابلِ یقین اننگز کھیلی۔ یہ ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کی جانب سے پہلی ڈبل سنچری ہے۔ جو روٹ نے 69، ول جیکس نے ناقابلِ شکست 66 اور ٹام بینٹن نے 50 رنز بنائے۔ بروک اور روٹ نے تیسری وکٹ پر 159 رنز، جبکہ بروک اور جیکس نے چوتھی وکٹ پر 185 رنز کی شراکت قائم کی۔ سری لنکا کی جانب سے دونتھ ویلالگے نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

430 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کے پون رتنائیکے نے 130 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ اویشکا فرنینڈو 97 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ڈاسن شاناکا نے بھی 50 گیندوں پر 97 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ جینتھ لیانگے 61 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے اور اسیتھا فرنینڈو ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔

انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹونگ نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ سیم کرن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جیمی اوورٹن اور لیام ڈاؤسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان نے 2023 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 337 رنز بنائے تھے، تاہم انگلینڈ کا 429 رنز کا مجموعہ اس ریکارڈ سے کہیں آگے نکل گیا۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ