اے آئی پر بڑھتے انحصار کے بعد بارکلے بینک 5 ہزار ملازمتیں ختم کرے گا

IMG 20261022 WA2927


لندن: برطانیہ کے بارکلے بینک نے مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی پر بڑھتے انحصار کے تحت اخراجات کم کرنے کے لیے 2026 کے اختتام تک دنیا بھر میں تقریباً 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے، جو بینک کی کل ملازمین کا تقریباً 5 فیصد ہے۔
بینک کے مطابق پہلے ہی 1 ہزار عہدے ختم کیے جا چکے ہیں، جبکہ باقی 4 ہزار ملازمتیں رواں سال کے چوتھے سہ ماہی کے اختتام تک ختم کی جائیں گی۔
بارکلے نے کہا کہ ملازمتوں میں کٹوتی کا مقصد ادارے کو آسان بنانا، کارروائیوں کو مؤثر کرنا اور اے آئی کے ذریعے پیداواری صلاحیت بڑھانا ہے۔ تقریباً 60 فیصد کٹوتیاں معاون شعبوں، بشمول سافٹ ویئر ڈویلپرز، پر پڑیں گی۔
بینک کے چیف ایگزیکٹو سی ایس وینکٹا کرشنن نے کہا کہ بارکلے اے آئی کو وسیع پیمانے پر استعمال کرے گا، تاہم اے آئی ”کیک پر آئسنگ“ ہے، جبکہ اصل بنیاد ٹیکنالوجی کے بنیادی ڈھانچے اور آسان کارروائیوں کی تشکیل ہے۔
بارکلے کا کہنا ہے کہ اس منصوبے سے اگلے سال 1.1 ارب پاؤنڈ سے زائد بچت ہوگی، جبکہ بینک نے تیسرے سہ ماہی میں 2.3 ارب پاؤنڈ منافع کمایا، جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے 12 فیصد زیادہ ہے

متعلقہ پوسٹ