پاکستانی نژاد ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن کو پرائیڈ آف برطانیہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ

IMG 20261023 WA2466


پاکستانی نژاد معروف ہارٹ سرجن ڈاکٹر آصف حسن کو برطانیہ میں بچوں کے دل کی سرجری اور پیوند کاری کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پرائیڈ آف برطانیہ لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ 70 سالہ ڈاکٹر آصف حسن نے حال ہی میں نیو کیسل کے فری مین ہسپتال سے 35 سالہ خدمات کے بعد ریٹائرمنٹ لی ہے۔
ایوارڈ تقریب میں ان کے سابق مریضوں کی اچانک آمد نے ماحول کو جذباتی بنا دیا۔ 19 ایسے بچے اور نوجوان، جن کی زندگیاں ڈاکٹر آصف حسن کی سرجری سے بچ گئی تھیں، اسٹیج پر ان کے ساتھ آئے اور انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
ڈاکٹر آصف حسن نے اپنے کیریئر میں 4 ہزار سے زائد اوپن ہارٹ آپریشنز کیے، جن میں تقریباً 3 ہزار آپریشنز وہ خود بطور چیف سرجن کیے۔ ان کا تخمینہ ہے کہ انہوں نے تقریباً 400 ہارٹ ٹرانسپلانٹس میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے نیو کیسل کے ’برج ٹو ٹرانسپلانٹ‘ پروگرام میں اہم کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں ’برلن ہارٹ‘ نامی میکانیکل بلڈ پمپ متعارف ہوا؛ یہ آلہ بچوں کو مناسب ڈونر دل ملنے تک زندہ رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ انہوں نے ’بوٹ لیس کلوزر‘ نامی سرجیکل تکنیک بھی متعارف کروائی، جس سے وہ بچے بھی ڈونر دل حاصل کرسکتے ہیں جن کے لیے عام طور پر دل بہت بڑا ہوتا ہے۔
ڈاکٹر آصف حسن نے برطانیہ اور بیرونِ ملک نئی نسل کے بچوں کے دل کے سرجنوں کی تربیت بھی کی۔ پرائیڈ آف برطانیہ ایوارڈز کے ججوں نے ان کی خدمات کو برطانیہ میں بچوں کے دل کی سرجری اور پیوند کاری کے شعبے میں انقلابی قرار دیا۔

متعلقہ پوسٹ