ہری پور میں کار اور ڈمپر میں خوفناک تصادم، 4 نوجوان جاں بحق

accident1788070998 0



ہری پور میں جی ٹی روڈ پر تھانہ سرائے صالح کی حدود میں کار اور ڈمپر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

 ریسکیو حکام کے مطابق نوجوان ایبٹ آباد میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد ہری پور واپس آرہے تھے کہ سرائے صالح کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کا تعلق ہری پور کے علاقے درویش سے تھا۔ ان کی لاشیں ٹراما سینٹر منتقل کردی گئی ہیں۔

حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی شناخت عمر مہتاب، شامیر جاوید، سیف الرحمن اور شاہ جی کے ناموں سے ہوئی ہے۔

 



Source link

متعلقہ پوسٹ