پختونخوا؛ نئی صوبائی حکومت کا کھیلوں اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے اہم اقدام

kp sports development1792900888 2


خیبر پختونخوا میں نئی صوبائی حکومت کی جانب سے کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی  کے لیے اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت کی جانب سے ضلع مہمند کے نوجوانوں کے لیے کرکٹ اور والی بال گراؤنڈز کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

کے پی کے حکومتی ذرائع کے مطابق علاقے میں نوجوانوں کو کھیلوں کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے 16 نئی کرکٹ پچز اور 8 والی بال گراؤنڈز کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ منصوبے کے تحت 6 کرکٹ پچز اور 3 والی بال گراؤنڈز مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی گراؤنڈز کی تعمیر بھی جلد مکمل کر لی جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں کھیلوں کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں کھیلوں کی کٹس بھی فراہم کی جائیں گی۔ ان اقدامات کا مقصد خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا اور کھیلوں کی سہولیات کو بہتر بنانا ہے۔

 





Source link

متعلقہ پوسٹ