وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ لاکھ طلباء کو کروم بکس کی فراہمی کا آغاز کر دیا


اسلام آباد —(بیورو رپورٹ محمد سلیم سے ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک بھر کے سرکاری سکولوں اور مدارس کے پانچ لاکھ ہونہار طلبہ و طالبات کو کروم بکس اور انٹرنیٹ کی سہولت فراہمی کا باضابطہ اجرا کر دیا۔ تقریب اسلام آباد کے کنونشن سینٹر میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم نے نمایاں طلبہ میں کروم بکس بھی تقسیم کیں۔

IMG 20261025 WA0864
وزیراعظم شہباز شریف نے پانچ لاکھ طلباء کو کروم بکس کی فراہمی کا آغاز کر دیا 3
IMG 20261025 WA0863


وزیراعظم نے کہا کہ کروم بکس خالصتاً میرٹ، قابلیت اور محنت کی بنیاد پر دی جائیں گی، اور طالب علم کے معاشی پس منظر یا تعلیمی ادارے کی بنیاد پر کوئی امتیاز نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم ایک ایسی دولت ہے جسے کوئی چوری نہیں کر سکتا اور نوجوانوں کی قابلیت کو غربت یا امارت کی قید میں نہیں رکھا جا سکتا۔
انہوں نے بتایا کہ منتخب طلبہ کو کروم بکس کے علاوہ بیگ اور مائی فائی انٹرنیٹ ڈیوائس بھی دی جائے گی تاکہ وہ گھر بیٹھے ای لائبریری اور آن لائن تعلیمی وسائل سے استفادہ کر سکیں۔ پانچ لاکھ کروم بکس آئندہ دو سال میں فراہم کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں میرٹ پر چھ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے تھے، جبکہ اب دو سال میں پانچ لاکھ کروم بکس فراہم کی جائیں گی۔ انہوں نے ٹی ٹی کیئر فاؤنڈیشن اور اس کے بانی راشد منہاس کا کروم بکس فراہمی میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے دانش سکولوں کے توسیعی منصوبے کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ ملک بھر میں 27 دانش سکول زیر تعمیر ہیں، جہاں مستحق طلبہ کو معیاری تعلیم، اسمارٹ کلاس رومز، ای لائبریریز اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
تقریب میں وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود نے کہا کہ ایک مائی فائی کنکشن سے پانچ مزید بچے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر تقریباً 25 لاکھ بچے اس پروگرام سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ