
(24نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر نئے حملے شروع کرنے کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوجی کارروائی کل ہی شروع کی جا سکتی ہے، تاہم تہران کے پاس معاہدہ کرکے مزید حملوں سے بچنے کا موقع موجود ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،امریکہ کا مقصد ایران کو مستقل طور پر جوہری ہتھیار تیار کرنے سے روکنا ہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے، لیکن اصل سوال یہ ہے کہ آیا تہران معاہدے کی پاسداری کرے گا یا نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ معاہدے کی صورت میں مزید فوجی کارروائی سے بچا جا سکتا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بی ٹو بمبار طیاروں کے ذریعے کی جانے والی سابقہ کارروائی دیرپا نتائج یقینی بنانے کے لیے کافی نہیں تھی، اس لیے وہ ایران کے جوہری پروگرام کے معاملے کو مستقل طور پر حل کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ممکن ہے ایران معاہدہ کر لے، بصورت دیگر انہیں کارروائی مکمل کرنا پڑ سکتی ہے۔ تاہم انہوں نے ایران پر نئے حملوں کے حوالے سے کسی حتمی فیصلے یا باقاعدہ وقت کا اعلان نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں :لیسکوکا بجلی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

