قذافی اسٹیڈیم کے معمار کو خراجِ تحسین، نصرالدین مراد خان کے اعزاز میں یادگاری تختی نصب

قذافی اسٹیڈیم معمار.webp


قذافی اسٹیڈیم کے معمار کو خراجِ تحسین، نصرالدین مراد خان کے اعزاز میں یادگاری تختی نصب

قذافی اسٹیڈیم 1959 میں نصرالدین مراد خان کی نگرانی میں تعمیر کیا گیا تھا

قذافی اسٹیڈیم کے معمار نصرالدین مراد خان کی خدمات کے اعتراف میں اسٹیڈیم میں یادگاری تختی نصب کردی گئی، جس کی افتتاحی تقریب میں ان کی بیٹی میرَل مراد خان سمیت سرکاری حکام اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔

قذافی اسٹیڈیم 1959 میں نصرالدین مراد خان کی نگرانی میں تعمیر کیا گیا تھا، جبکہ انہیں 1963 میں تمغۂ امتیاز سے نوازا گیا۔

تقریب میں سیکریٹری سیاحت، ڈائریکٹر جنرل آرکیالوجی اور پی سی بی حکام بھی موجود تھے۔ شرکا نے اس موقع پر پی سی بی میوزیم کا دورہ بھی کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان منگل کو کھیلا گیا میچ قذافی اسٹیڈیم میں ہونے والا 150واں مردوں کا بین الاقوامی میچ تھا۔



Source link

متعلقہ پوسٹ