امن مذاکرات بحالی کی کوشش،امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا ایرانی سکیورٹی چیف محسن رضائی کو خط

news 1793245172 3176



news 1793245172 3176

(24 نیوز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے امن مذاکرات کی بحالی کی کوشش میں ایرانی سکیورٹی کونسل کے سربراہ محسن رضائی کو ایک خط بھیجا ہے۔

وال سٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکی نائب صدر نے یہ خط امن مذاکرات کی دوبارہ بحالی کے لیے لکھا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ حملے کی دھمکی دی ہے۔

جے ڈی وینس نے امریکی صدر کی ہدایت پر خط لکھا ہے، خط کا مقصد ایران سے تعطل کا شکار امن مذاکرات دوبارہ شروع کرنا ہے۔

محسن رضائی ایران کی اہم شخصیات میں شمار ہوتے ہیں، جو کہ ماضی میں ایرانی پاسداران انقلاب کے طویل ترین عرصے تک کمانڈر رہ چکے ہیں۔

ٹرمپ کی جانب سے دوبارہ جنگ شروع کرنے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہونے کے باوجود جے ڈی وینس مذاکرات کیلئے ایران سے رابطہ کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:روس اور ایران کے درمیان 8 جوہری پاور یونٹس کی تعمیر کے معاہدوں پر دستخط





Source link

متعلقہ پوسٹ