سنگاپور کے وزیرِ خارجہ کی وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات

IMG 20261030 WA1930 1


اسلام آباد، محمد سلیم سے 

سنگاپور کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر ویوین بالاکرشنن نے آج اسلام آباد میں وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کی۔
وزیرِ اعظم نے سنگاپور کے ساتھ دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دونوں ممالک رواں سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 60ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے سنگاپور کی شاندار معاشی تبدیلی اور جدت و ترقی میں اس کی کامیابیوں کو سراہا، اور کہا کہ پاکستان سنگاپور کے ساتھ شراکت داری کو دو طرفہ سطح پر بھی اور آسیان سمیت کثیرالجہتی سطح پر بھی بڑی اہمیت دیتا ہے۔
دونوں فریقین نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے اور ڈیجیٹل معیشت، فن ٹیک، انفراسٹرکچر کی ترقی، لاجسٹکس، چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) اور خدمات کے شعبے سمیت ترجیحی شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر باہمی فائدے کے لیے معاشی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور عوامی سطح پر روابط بڑھانے پر بھی بات ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا اور دو طرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر مسلسل رابطے اور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ پوسٹ