کراچی:
مشرق وسطی کی صورتحال کے باعث پاکستان میں آرامکو کے پاس پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ ختم ہوگیا جس کے بعد پاکستان میں فروخت بند کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں عرب آئل کمپنی آرامکو کے پیٹرول پمپس پر ایندھن کی فروخت روک دی گئی، مشرق وسطی کی صورتحال اور سعودی تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کی وجہ سے ایندھن کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔
اس معطلی کے بعد کراچی سمیت ملک بھر میں آرامکو کے فیول اسٹیشنز پر پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت بند کردی گئی۔
آرامکو کے پمپس جانے پر صارفین نے عملے سے معلومات حاصل کیں تو عملے نے جواب دیا ہے کہ سپلائی کب بحال ہوگی کچھ معلوم نہیں۔۔

