مجلس سے واپسی پر گاڑی پر فائرنگ، تحفظ عزادار پاکستان کے چیئرمین سمیت دو افراد زخمی

firing on car1793930597 0



کراچی:

شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں ہولی فیملی اسپتال کے قریب نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں تحفظ عزادار پاکستان کے چیئرمین آغا رحیم جعفری سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ایڈووکیٹ ماجد علی بھائیو اور آغا رحیم جعفری مجلس میں شرکت کے بعد گاڑی میں واپس آرہے تھے کہ پارسی کالونی کے قریب انہیں نشانہ بنایا گیا۔

فائرنگ سے گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے اور ان کے ٹکڑے لگنے سے آغا رحیم جعفری معمولی زخمی ہوگئے جبکہ ایک اور شخص بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق گاڑی ایڈووکیٹ ماجد علی بھائیو چلا رہے تھے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمیوں کو قریبی نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے چار خول برآمد کرلیے ہیں۔ کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں جبکہ اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج بھی حاصل کی جارہی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور فائرنگ میں ملوث ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ