ملازمین بحالی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنا پی ایم ڈی سی کو مہنگا پڑگیا

copy of untitled design 2026 11 05t224543 2741793947567 0



اسلام آباد:

ملازمین کی بحالی کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کو توہین عدالت کیس میں شوکاز نوٹس جاری کردیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پی ایم ڈی سی حکام سے 25 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔

عدالت نے پی ایم ڈی سی حکام سے استفسار کیا کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے؟

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ مارچ 2026 میں پی ایم ڈی سی ملازمین کی برطرفی کا فیصلہ کالعدم قرار دے چکی ہے، تاہم عدالتی فیصلے کے باوجود ملازمین کو بحال نہ کرنے پر متاثرہ ملازمین نے پی ایم ڈی سی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ