ایم کیو ایم نے انٹراپارٹی الیکشن سے متعلق الیکشن کمیشن کو جواب جمع کرادیا

2725280 mqmflagfile 1729020119


ایم کیو ایم پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان کو 26 اکتوبر کو انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 روز میں جواب طلب کیا تھا۔جس پر ایم کیو ایم پاکستان نے مقررہ مدت کے اندر اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے بیرسٹر فروغ نسیم نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا جبکہ ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے بھی جواب جمع کرانے کی تصدیق کردی تاہم انہوں تفصیلات بتانے سے گریز کیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں ایم کیو ایم پاکستان سے انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے کی وجوہات طلب کی گئی تھیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ