بنوں میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

2588451 bannupoliceattack 1704824710



بنوں:

سکیورٹی فورسز نے ضلع بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا میں عزم استحکام وژن کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں بنوں میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

کارروائی کے دوران ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

سکیورٹی فورسز خیبرپختونخوا سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ