ٹک ٹاکر مسٹر پتلو گرفتار، مقتول کے ورثاء کو دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج

IMG 20261109 WA2391


سیالکوٹ : پولیس نے ٹک ٹاکر محمد انصر عرف مسٹر پتلو کو مقتول کے لواحقین کو دھمکیاں دینے اور صلح کے لیے غیر قانونی دباؤ ڈالنے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈسکہ کے فراز گراؤنڈ سانحہ میں جاں بحق ہونے والے محمد ریحان کے اہلِ خانہ نے شکایت درج کرائی کہ ملزم انہیں سابقہ مقدمے میں صلح کرنے اور ملزمان کے حق میں بیان دینے کے لیے مبینہ طور پر دھمکا رہا تھا۔ ورثاء کی شکایت پر تھانہ صدر ڈسکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو حراست میں لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ