راولپنڈی کے علاقے مندرہ پولیس نے 17 سالہ لڑکے کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مندرہ پولیس نے 17 سالہ متاثرہ نوجوان کے والد کی جانب سے دائر درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کیا۔
ایف آئی آر میں مدعی مقدمہ نے لکھا کہ ملزمان نے میرے بیٹے کو حبس بے جا میں رکھکر نازیبا حرکات کیں، ویڈیو بنا کر بلیک میل کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔
مندرہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، خواتین،بچوں سے ہراسمنٹ یا زیادتی ناقابل برداشت ہیں۔

