محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کردی

6da4b3d8db6f934aa84f146db5065313 L


ملک کے بالائی علاقوں میں آج سے بارشوں اور برفباری کے نئے سلسلےکی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج کی شام یا رات ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونےکا امکان ہے جس کے باعث اسلام آباد، راولپنڈی اور خطہ پوٹھوہار میں 12 اور 13 نومبرکوبارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کے پی،گلگت بلتستان اور کشمیر میں آج سے 14 نومبر تک بارش اور پہاڑوں پربرفباری ہوسکتی ہے جب کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 11 اور 12 نومبر کو بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کے باعث بالائی علاقوں میں درجہ حرارت 2 سے 4 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سیاحوں کو محتاط رہنے اور متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کرنےکی ہدایت کی ہے۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ