اسلام آباد: پاکستان نے ٹیکس کا دائرہ وسیع کرنے، سرکاری اخراجات میں کمی اور انہیں آئینی اختیارات کی تقسیم سے ہم آہنگ کرنے کے لیے عالمی بینک کے 1.7 ارب ڈالر کے کثیر مرحلہ قرض پیکیج سے مکمل استفادہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں قرض کے استعمال اور اصلاحات پر عمل درآمد کی رفتار سست رہنے کے باوجود حکومت نے پروگرام ترک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
عالمی بینک کی دستاویزات کے مطابق "پبلک ریسورسز فار انکلوسیو ڈیولپمنٹ” کے نام سے شروع کیے گئے اس پروگرام سے وفاقی حکومت اور چاروں صوبائی حکومتیں مستفید ہوں گی۔

