امریکی ریاست نیو جرسی میں ہیلی کاپٹر کی سڑک پر ہنگامی لینڈنگ

news 1794369750 6206



news 1794369750 6206

(ویب ڈیسک)امریکی ریاست نیو جرسی میں انجن فیل ہونے کے باعث ایک ہیلی کاپٹر کی بیون پورٹ کی ایک سڑک پر ہنگامی لینڈنگ کرادی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد محفوظ رہے۔ 

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق کیرنی ایئرپورٹ سے مرمت کے بعد ٹیسٹ فلائٹ اڑائی گئی تھی،جس میں صرف پائلٹ اور عملے کا ایک رکن سوار تھا۔ 

ایئر ٹریفک کنٹرول کے مطابق پرواز کے دوران پائلٹ نے روٹرز (پروں) کی رفتار اچانک انتہائی کم ہونے اور انجن فیل ہونے کی اطلاع دیتے ہوئے ’’مے ڈے‘‘ کی ہنگامی کال دی اور قریبی ایئرپورٹ تک پہنچنے کی گنجائش نہ ہونے پر پورٹ کے قریب ہی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔ 

پائلٹ نے کمال مہارت سے ہیلی کاپٹر کو پورٹ ٹرمینل کی اندرونی سڑک پر ہی اتار لیا، لینڈنگ کے تیز جھٹکے کے باعث ہیلی کاپٹر کا پچھلا حصہ کٹ کر مرکزی باڈی سے الگ ہوگیا اور ملبہ سڑک پر بکھر گیا تاہم ہیلی کاپٹر کا مرکزی کیبن محفوظ رہا۔

پورٹ انتظامیہ اور مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد نہ تو کوئی آگ لگی اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ 

یہ بھی پڑھیں:دیوالی کے بعد بھارت میں آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ، پڑوسی ممالک بھی زہرآلود فضا کی زد میں

وفاقی ہوا بازی کی انتظامیہ نے واقعے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ انجن فیل ہونے اور پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران دُم الگ ہونے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ