سات اکتوبر کی تحقیقات اور نیتن یاہو کی فاشسٹ قانون سازی ریورس، اسرائیلی پارلیمنٹ کے پہلے روز بل پیش ہوگئے

news 1794408131 2548


(وسیم عظمت) اسرائیل میں  26 ویں پارلیمنٹ کے ایک سو بیس ارکان کے ھلف لیتے ہی بنجمن نیتن یاہو کے طویل اقتدار کی پیدا کی ہوئی صورتحال کے بدلنے کا آغاز ہو گیا۔ کنیست (پارلیمنٹ)  کے پہلے دن، نیتن یاہو کے مخالف بلاک نے "7 اکتوبر کی ریاستی انکوائری” کے لئے ریاستی کمیشن بنانے،  نیتن یاہو کی عدلیہ کے اختیارات چھیننے کے لئے نام نہاد عدالتی اصلاحات کے منسوبے کو منسوخ کرنے کے لیے بل جمع کرائے۔ اس کے ساتھ نیتن یاہو جیسے کسی عفریت کو دوبارہ اقتدار سے چمٹنے کا راستہ بند کرنے کے لئے وزیر اعظم کے انتخاب کی حد دو بار مقرر کرنا، وزیر مواصلات کے نام نہاد "میڈیا اوور ہال” کو منسوخ کرنا شامل ہیں۔ ڈیموکریٹس نے سول میرج کی اجازت دینے،  اور شبت کے روز  پبلک ٹرانسپورٹ چالو رکھنے کی اجازت دینے والے قوانین کے مسودے پارلیمنٹ میں پیش کیے۔

news 1794408133 7397
Caption منگل 10 نومبر 2026 کو یروشلم میں 26 ویں کنیست کی حلف برداری کے بعد ایک تقریب میں یشار پارٹی کے رہنما گادی آئزن کوٹ، ڈیموکریٹس رہنما یائر گولن کے ساتھ۔

یشار کے رہنما گادی آئزن کوٹ کی جماعتوں کے بلاک نے منگل کو 26 ویں کنیست کے افتتاح کے دن ہی اہم قوانین بنانے کے لئے بلوں کا ایک سلسلہ پیش کیا، جس میں وہ بل شامل ہیں جو 7 اکتوبر 2023، حماس کی قیادت میں ہونے والے حملے، وزرائے اعظم پر مدت کی حدیں عائد کرنے، اور  عدلیہ کے روایتی اختیارات  کو انتظامیہ کے تابع کر دینے والی بنجمن نتین یاہو اور ان کے اتحادیوں کی ترامیم کے طور پر منظور کیے گئے قوانین کو منسوخ کرنے کے بارے میں ہیں۔ سات اکتوبر کو حماس کے حملے کی تحقیقات کے لئے "انکوائری کا ریاستی کمیشن” بنانے کی قانونی مسودہ کو  نتین یاہو کی حکومت کے اتحادیوں کے سوا باقی تمام ارکان پارلیمنٹ کی ھمایت حاصل ہے جن میں  19 ارکان جوائنٹ لسٹ اور رعم کے ہیں۔

یہ بھی پڑھیئے:  ایل پی جی مافیا کی لوٹ مار روکنے کیلئے بڑی تبدیلیوں کا آغاز، اوگرا کا اختیار ختم 

آئزن کوٹ کی پارٹی یشار اور یائر گولن کی پارٹی  ڈیموکریٹس نے بتایا کہ انہوں نے وزیر اعظم نیتن یاہو کی حکومت کے منظور کردہ متنازعہ قوانین کی ایک سیریز کو منسوخ کرنے کے لیے قانونی تجاویز پیش کیں، جن میں نیتن یاہو کا اٹارنی جنرل (گالی بہارو میارا)کے اختیارات کو ختم کرنے والا قانون، جوڈیشل سلیکشن کمیٹی کا قانون، اور وزیر مواصلات شلومو کارہی کا "میڈیا اوور ہال” شامل ہے۔

یشار نے نیتن یاہو حکومت کی سابقہ ترمیم کو منسوخ کرنے کے لیے ایک تجویز پیش کی جس کے تحت وہ قانون بحال ہو جائے گا جس سے عدالت وزیر اعظم کو نااہل قرار دے سکتی تھی۔  یہ ترمیم  2023 کا ایک متنازعہ قانون ہے  جو  نیتن یاہو کی ھکومت نے گزشتہ قانون میں ترمیم کر کے مسلط کیا، یہ ترمیم شیدہ قانون عدالت کی وزیر اعظم کو عہدے سے دستبردار ہونے کا حکم دینے کی اہلیت کو روکتا ہے۔ 

 ڈیموکریٹس نے الگ سے ایک تجویز پیش کی جس پر قانون سازی ہو گئی تو کسی مجرمانہ مقدمہ مین کسی شخص پر فرد جرم عائد ہو گئی تو وہ وزیراعظم کا عہدہ نہیں رکھ سکے گا۔ بنجمن نیتن یاہو کے وزیراعظم ہوتے ہوئے ان پر کرپشن کے مقدمے چل رہے ہیں اور فرد جرم بھ یعائد ہو چکی ہے لیکن وہ وزیراعظم کی حیثیت سے فائدہ اٹھا کر ان مقدموں کی سماعت کو طویل عرسہ سے انتہائی سست رفتار پر چلنے پر مجبور کئے ہوئے ہیں۔

مزید برآں، یشار نے وزارت انصاف کو داخلی پولیس تحقیقات کے محکمے پر کنٹرول دینے کی تجویز بھی  پیش کی۔

دریں اثنا، ڈیموکریٹس نے شبت  (ہفتے کے روز کی مذہبی چھٹی) کے روز  عوامی نقل و حمل کی اجازت دینے کا الگ سے قانون پیش کیا اور  سول شادی کی اجازت دینے کا الگ سے قانون پیش کیا۔ ڈیموکریٹس نے  ہریدی  مذہبی مدرسوں کی حیثیت کو منظم کرنے، بنیادی قانون کے طور پر مساوات کو یقینی بنانے اور ‘ایل جی بی ٹی کیو’ کے حقوق کو وسعت دینے کے بل بھی پیش کیے ہیں۔

news 1794408133 5729
Caption یشار پارٹی کے رہنما گادی آئزن کوٹ 10 نومبر 2026 کو یروشلم میں 26 ویں کنیست کے رسمی افتتاحی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

نیتن یاہو کی مخالفت

وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے 7 اکتوبر 2023 کی تباہی کی تحقیقات کے ریاستی کمیشن کے قیام کی مخالفت کی ہے، یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے مقرر کردہ ایک آزاد پینل حکومت کے خلاف متعصب ہوگا۔ حزب اختلاف کی جماعتیں، جو نیتن یاہو اور ان کی حکومت پر تباہی کی ذمہ داری سے بچنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتی ہیں، نانہوں نے  27 اکتوبر کے الیکشن میں ووٹ مانگنے کے دوران مسلسل یہ وعدہ کیا تھا کی نئی پارلیمنٹ سات کاتوبر کے حملے کی تحقیقات کا ریاستی کمیشن بنائے گی۔

اہم بات یہ ہے کہ کنیست میں  تیس کے لگ بھگ ارکان وہ ہیں جو پہلی مرتبہ منتخب ہوئے ہیں، یہ لوگ وہ ہیں جن کے بچے یا قریب ترین عزیز سات اکتوبر کے حماس کے حملے میں مارے گئے تھے۔ 

منگل کے روز کنیست کے پہلے ہی اجلاس میں جمع کی گئی زیادہ تر تجاویز پچھلی حکومت کی طرف سے عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زیادہ کنٹرول دینے کے اپنے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر کیے گئے اقدامات کو منسوخ کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ نیتن یاہو کی ھکومت کے ان فاشسٹ قوانین نے بڑے پیمانے پر احتجاج کو جنم دیا تھا۔ اور اپوزیشن کی طرف سے یہ طے تھا کہ وہ نئی پارلیمنٹ مین اکثریت ملتے ہی پہلا کام یہ کریں گے کہ نیتن یاہو کی اقتدار پر قبضہ رکھنے کے لئے کی گئی تمام حرکتوں کو ریورس کریں گے۔

عدالتی نظام کی آذادی کی بحالی کے، جو کہ جنگ کے دوران زیادہ تر ہائبرنیشن میں تھے اور گزشتہ ایک سال کے دوران بحال ہوئے،  وہ کہتے ہیں کہ نیتن یاہو کا عدلیہ کی آزادی کم کرنے کی کوشش کرنا جمہوریت کو کمزور کر رہا ہے اور ملک کے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو تباہ کر رہا ہے، جبکہ نیتن یاہو کے حامیوں کا کہنا ہے کہ یہ عدالتی طاقت کے غلط استعمال کے خلاف ایک ضروری اصلاح ہے۔

جنوری 2027 میں لاگو ہونے والا اٹارنی جنرل  گالی بہارو میارا کی شخصیت کو سامنے رکھ کر خاص طور سے ان کے دفتر کو کام کرنے سے روکنے والا قانون، وزراء  قانونی عہدوں پر تعینات شخصیات کو مسترد کرنے کی اجازت دینے کے لئے بنایا گیا تھا۔ یہ قانون نیتن یاہو حکومت کے  اتحاد کو اس عہدے پر فائز شخص کی تقرری اور برطرفی پر موثر کنٹرول بھی دینے کے لئے بنایا گیا تھا، اسے موجودہ نظام کی جگہ لانے کی کوشش کی گئی جس کے تحت کابینہ سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جسٹس کی سربراہی میں ایک آزاد عوامی کمیٹی کی سفارش پر کام کرتی ہے۔

news 1794408133 6156
Caption خاتون اٹارنی جنرل گالی بہارو میارا جو پرائم منسٹر نیتن یاہو کے حالیہ اقتدار کے دوران قانونی کی حکمرانی کا آخری مورجہ ثابت ہوئیں اوربعض حالات میں تنہا اس حکومت کے فاشسٹ اقدامات کے سامنے ڈٹی رہیں۔ 

اب نیتن یاہو کی اس انکروچمنٹ کو ریورس کرنے کے لئے قانونی عمل کا آغاز کیا گیا ہے۔

پچھلی Knesset کی طرف سے نو رکنی پینل میں جو تمام عدالتی تقرریوں کی منظوری دی گئی تھی، ان میں اسرائیل بار ایسوسی ایشن کے دو نمائندوں کو ہٹانا، ان کی جگہ ایک وکیل کو براہ راست نیتن یاہو حکومت اور دوسرے کو اپوزیشن کے ذریعے منتخب کرنا شامل تھا۔ یہ قانون اتحادی، اپوزیشن اور عدلیہ کے سیاسی نمائندوں کو نچلی عدالتوں کی تقرریوں پر ویٹو پاور بھی دیتا ہے، یہ پہلے سے موجود  نظام کے برخلاف ہے  جہاں کسی فریق کو ویٹو  حاصل نہیں ہے۔ اور سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی بجائے قانون کے شعبہ کے اعلیٰ ترین نمائندے سینئیر موسٹ ججوں کے ساتھ بیٹھ کر زیریں عدالتوں کے ججوں کا تقرر کرتے ہیں۔  نیتن یاہو حکومت کی مسلط کی ہوئی ترمیم حکومتی اتحاد اور اپوزیشن کو ویٹو  پاور دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں تقرریوں پر کمیٹی پر تین ججوں کے اثر و رسوخ کو بھی ختم کرتی ہے۔

اس صورت میں کہ سپریم کورٹ میں دو خالی جگہیں ہوں اور اتحادی اور اپوزیشن فریق ایک سال کے لیے ایک دوسرے کی تمام نامزدگیوں کو ویٹو کر دیں، وزیر انصاف تعطل کو توڑنے کے طریقہ کار کو فعال کر سکتا ہے جس کے تحت دونوں فریق تین امیدواروں کو نامزد کر سکتے ہیں، دوسری طرف کم از کم ایک کا انتخاب کرنا۔

ہائی کورٹ نے 2024 میں متنازعہ قانون کے نفاذ کو انتخابات کے بعد تک ملتوی کر دیا تھا، اس بات کا تعین کرتے ہوئے کہ یہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو ذاتی طور پر فائدہ پہنچانے کے لیے منظور کیا گیا تھا، مطلب یہ ہے کہ اسے اس وقت تک قانون سمجھا جائے گا جب تک کہ کنیست اسے منسوخ نہیں کر دیتی۔ اب کنیست میں جو بل پیش کیا گیا ہے وہ اسے منسوخ کرنے کے لئے ہے۔

عدالت عظمیٰ نے داخلی پولیس تفتیش کے محکمے کی تشکیل نو کے قانون پر عمل درآمد کو بھی منجمد کر دیا تھا، اور نئی تقرریوں میں سے دو پر حکم امتناعی جاری کیا۔ قانون متنازعہ طور پر محکمہ کے ڈائریکٹر کی تقرری پر وزیر انصاف کو کنٹرول دیتا ہے اور ایجنسی اور سٹیٹ اٹارنی آفس کے درمیان تحقیقات پر تنازعات کو ثالثی کرنے کے لیے محکمے کے اندر ایک نئے، سیاسی طور پر مقرر کردہ اہلکار کا عہدہ بھی تخلیق کرتا ہے۔

دریں اثنا، نیتن یاہو کے وزیر کارہی کا میڈیا اوور ہال، جسے ہائی کورٹ نے جزوی طور پر منجمد کر دیا تھا، میڈیا ریگولیشن کو اوور ہال کرکے اسرائیل کے براڈکاسٹ میڈیا اور نیوز سیکٹر پر حکومتی کنٹرول کو نمایاں طور پر بڑھانے کی کوشش ہے۔ یہ دیرینہ نگرانی کے طریقہ کار، کم از کم صحافتی معیارات، اصل اسرائیلی پروڈکشنز میں سرمایہ کاری کی ذمہ داریوں اور کراس اونر شپ پر پابندیوں کو ہٹاتا ہے۔ یہ حکومت کو ٹیلی ویژن کی درجہ بندیوں اور ریاستی اشتہارات کے مختص پر زیادہ اثر و رسوخ فراہم کرتا ہے۔ اب اس نام نہاد اوور ہال کو بھی ہٹا کر اصل قانونی ریجیم کو بحال کیا جائے گا جو میڈیا کی آزادی کو زیادہ بہتر ضمانت فراہم کرتی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ