لاہور (انٹرنیشنل کارسپونڈنٹ پنجاب ڈاکٹر انسب علی) – ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف پولیس حرکت میں آ گئی۔ انچارج چوکی پنجاب سوسائٹی سب انسپکٹر قیصر ندیم اور ٹیم نے ستوکتلہ کے علاقے میں دورانِ پٹرولنگ بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش حسنین علی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے 1 کلو 520 گرام چرس برآمد ہوئی۔ ابتدائی تفتیش میں حسنین علی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ آن لائن منشیات منگوا کر پوش علاقوں، تعلیمی اداروں، کالجز، یونیورسٹیوں اور ہوسٹلز کے اردگرد نوجوان نسل کو نشے کا عادی بناتا تھا۔ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خاں نے پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہیں ہر صورت انجام تک پہنچایا جائے گا۔
متعلقہ پوسٹ
اسلام کی عالمی ساکھ اور پاکستان کا خاموش کردار
The Global Image of Islam and Pakistan’s Silent Role حال ہی میں برطانیہ کے علاقے ہیمپشائر میں منعقد ہونے والے مذہبی سہہ روزہ اجتماع “جلسہ سالانہ 2025” نے ایک بار پھر یہ واضح کیا کہ اسلام محض عبادات کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو عالمی امن، انسانی احترام، بین المذاہب رواداری اور سماجی خدمت پر مبنی…
عمران خان کی ضمانت کیس میں نیا موڑ: سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل، سماعت 12 اگست کو مقرر
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی مختلف مقدمات میں ضمانت سے متعلق اپیلوں کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیا تین رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ نئے بینچ میں شامل ججز درج ذیل ہیں:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی (سربراہ بینچ)جسٹس شفیع صدیق یجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب۔سپریم کورٹ کی جانب سے جاری…
اسرائیل کا یمن پر بڑا فضائی حملہ، حوثی وزیرِاعظم اور 12 وزراء ہلاک
یمن کے حوثی گروپ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ان کی نام نہاد حکومت کے وزیرِاعظم احمد الرہوی اور کابینہ کے 12 وزراء ہلاک ہوگئے ہیں۔حوثیوں کے مطابق یہ حملہ جمعرات کو دارالحکومت صنعاء میں اس وقت کیا گیا جب احمد الرہوی وزراء کے ایک گروپ کے ساتھ ایک ورکشاپ میں شریک تھے۔ بیان میں مزید…
سیالکوٹ: پولیس میں کڑا احتساب – 24 اہلکار نوکری سے برخاست، 51 کو محکمانہ سزائیں
سیالکوٹ (وقاص احمد وڑائچ سے ) – سیالکوٹ پولیس میں بڑے پیمانے پر احتساب کا عمل مکمل، 24 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا جبکہ 51 اہلکاروں کو مختلف محکمانہ سزائیں دی گئیں۔ یہ اقدامات ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد کی زیر نگرانی اردل روم میں عمل میں آئے۔23 اہلکاروں کو جرائم پیشہ عناصر سے روابط رکھنے…
لندن — فلسطین ایکشن کی حمایت پر 365 افراد گرفتار
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہفتے کے روز پولیس نے کم از کم 365 افراد کو گرفتار کر لیا، جو فلسطین ایکشن کی حمایت میں احتجاج کر رہے تھے۔ یہ احتجاج گزشتہ ماہ انسدادِ دہشت گردی قانون کے تحت گروپ پر پابندی لگنے کے بعد سے اب تک کا سب سے بڑا مظاہرہ تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق، مظاہرین نے…
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت — ترجیحی تجارتی معاہدے پر دستخط
اسلام آباد / کابل (خصوصی رپورٹ)خطے کی بدلتی ہوئی سیاسی و معاشی صورتحال کے بیچ پاکستان اور افغانستان نے بالآخر وہ قدم اٹھا لیا جس کا انتظار طویل عرصے سے کیا جا رہا تھا۔ ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) پر باضابطہ دستخط کر دیے گئے، جس کے تحت دونوں ممالک کی مخصوص برآمدی اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی میں نمایاں کمی کی…