چلاس – بابوسر ٹاپ پر شدید فلیش فلڈ نے تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں کئی سیاح سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتا ہوگئے۔ ریسکیو آپریشن جاری ہے جبکہ پاک فوج، گلگت بلتستان حکومت اور مقامی افراد امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔فلیش فلڈ بابوسر کے نیچے تھک کے مقام پر کلاوڈ برسٹ کے بعد آیا، 7 سے 8 کلومیٹر سڑک مکمل تباہ۔ رابطہ پل اور سڑکیں: بابوسر شاہراہ کے 15 مقامات پر سڑک بلاک، 4 پل تباہ، 8 کلومیٹر کا علاقہ شدید متاثر۔ انفراسٹرکچر متاثر: 2 ہوٹل، پولیس چوکی، اسکول اور 50 سے زائد مکانات مکمل تباہ، بجلی اور انٹرنیٹ نظام مفلوج۔اموات و گمشدگیاں: اب تک 3 لاشیں ملی ہیں، شناخت جاری۔ سیاحوں اور مقامی افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن صبح سے جاری۔ریسکیو کا عمل: 200 سے زائد سیاحوں کو چلاس منتقل کر دیا گیا، ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز مفت کھول دیے گئے۔پاک فوج کا کردار: ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سیاحوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، جی بی اسکاوٹس اور فوجی ٹیمیں کھانے، طبی امداد اور سڑکوں کی بحالی میں مصروف۔رابطہ منقطع: مواصلاتی نظام تباہ ہونے کے سبب سیاحوں کا گھروں سے رابطہ منقطع، امدادی ٹیموں کو مشکلات۔ڈپٹی کمشنر دیامر عطاالرحمان: "قدرتی آفت سے جو کچھ ہو سکتا ہے، کر رہے ہیں۔ مشینری متاثرہ علاقوں تک پہنچا دی گئی ہے۔”ترجمان گلگت بلتستان فیض اللہ فراق: "ریسکیو آپریشن جاری ہے، لاپتا افراد کی تلاش اولین ترجیح ہے۔”
متعلقہ پوسٹ
ایرانی انٹیلی جنس حکام نے بات چیت کیلئے امریکہ سے رابطہ کیا: نیویارک ٹائمز
واشنگٹن: امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ایرانی انٹیلی جنس حکام نے امریکہ سے بات چیت کے لیے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے یہ پیغام براہ راست نہیں بلکہ ایک تیسرے ملک کی خفیہ ایجنسی کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچایا۔نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا…
امریکی کھیلوں کی تاریخ کا مہنگا ترین سودا، فرنچائز لیکرز 12.5 ارب ڈالر میں فروخت
این بی اے کی معروف فرنچائز لاس اینجلس لیکرز کو کاروباری شخصیات جوش کشنر اور باب ایگر 12.5 ارب ڈالر کی ریکارڈ قیمت میں خرید رہے ہیں۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاہدے سے واقف ایک شخص نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر فروخت کی قیمت کی تصدیق کی۔ تاہم دونوں فریقوں نے معاہدے کی مخصوص تفصیلات…
اسلام آباد: وزیر داخلہ کا ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ و فٹنس ایرینا کا افتتاح
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈپلومیٹک انکلیو میں پیڈل ٹینس کورٹ اور فٹنس ایرینا کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین، سینیٹر فیصل سلیم، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے بھی شرکت کی۔ افتتاح کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی…
آج سے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی کارروائی شروع کر رہے ہیں، امریکی وزیر خزانہ
واشنگٹن: امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا آج سے ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر اقتصادی کارروائی شروع کر رہا ہے۔ امریکی وزیر خزانہ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فوجی کارروائی کے نتیجے میں ایران کی فوجی صلاحیتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ ایران کی تقریباً 100 فیصد فوجی فیکٹریاں بھی تباہ کردی…
مساتوکانڈا دوسری مرتبہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے متفقہ صدر منتخب
ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتو کانڈا نے دوسری مدت کے لیے متفقہ طور پر منتخب ہونے کے بعد کہا ہے کہ اے ڈی بی کو رکن ممالک کی ضروریات کے مطابق تیزی سے اقدامات کرنا ہوں گے۔ ایشین ڈیولپمنٹ بینک (اے ڈی بی) کے صدر مساتو کانڈا دوسری مدت کے لیے متفقہ طور پر منتخب ہوگئے…
پاکستانی پاسپورٹ پر 32 ممالک کا ویزہ فری سفر ممکن — عالمی رینکنگ میں بہتری، عوام کا بیرون ملک سفر کی جانب بڑھتا رجحان
اسلام آباد — پاکستان سے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں کے لیے ایک خوش آئند خبر سامنے آئی ہے۔ معروف بین الاقوامی ادارے "ہینلے اینڈ پارٹنرز” کی جانب سے جاری کردہ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں بہتری آئی ہے، اور اب پاکستانی شہری دنیا کے 32 ممالک کا سفر بغیر ویزہ…

