نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار سے اماراتی سفیر کی الوداعی ملاقات

FB IMG 1755857219310



اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سبکدوش ہونے والے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے الوداعی ملاقات کی۔ یہ ملاقات سفیر کی پاکستان میں تعیناتی کی مدت مکمل ہونے پر ہوئی۔

وزیرِخارجہ نے اماراتی سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی مدتِ سفارت کے دوران پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کے تسلسل کی امید ظاہر کی اور اماراتی سفیر کے آئندہ فرائض منصبی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور خطے کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

متعلقہ پوسٹ